ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈاکٹرذاکر نائک کو ملائیشیا حکومت نے دیا مستقل رہائشی کا درجہ

ڈاکٹرذاکر نائک کو ملائیشیا حکومت نے دیا مستقل رہائشی کا درجہ

Fri, 22 Dec 2017 12:25:43    S.O. News Service

نئی دہلی ،21؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)حکومت نے پارلیمنٹ میں اعتراف کیاکہ متنازعہ اسلامی مبلغ ڈاکٹرذاکر نائیک کو ملائیشیا کی حکومت نے مستقل رہائشی(پی آراو)کا درجہ فراہم کیا ہے۔خارجہ وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ وزارت کے پاس دستیاب معلومات کے مطابق ڈاکٹرذاکر نائک کو ملائیشیا حکومت کی جانب سے مستقل رہائشی(پی آر او)کادرجہ دیاگیاہے۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے سے متعلق قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے)سے ملی معلومات کے مطابق ضروری توقعات کو پورا کرنے کے لئے ڈاکٹر ذاکر نائک کی حوالگی کی درخواست کو این آئی اے خصوصی عدالت، ممبئی کے سامنے پیش کردی گئی ہے۔خارجہ وزیر مملکت نے ایک تحریری جواب میں بتایاکہ اس کے بعد انہیں ہندوستان ملائیشیاحوالگی معاہدے کے مطابق ملائیشیا حکومت کو آگے بڑھانے کے لیے وزارت خارجہ کے پاس بھیجا جائے گا۔


Share: